Type to search

ٹی وی اور فلم

جب سلمان خان نے کٹرینہ کیف کو شادی کے لئے کیا تھا پرپوز

وائرل ڈسک،11جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان اور کٹرینہ کیف کئی فلموں میں ساتھ نظر آچکے ہیں، جس میں میں نے پیار کیوں کیا، یوراج، ٹائیگر زندہ ہے، ایک تھا ٹائیگر اور بھارت جیسی فلمیں شامل ہے۔ دونوں کی کیمسٹری بھی لوگوں کو کافی پسند آتی ہے۔ اس سے الگ حال ہی میں سلمان خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وہ کٹرینہ کیف کو شادی کے لیے پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔ انکا ایکسپریشن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔

سلمان خان اپنے اس وائرل ویڈیو میں کٹرینہ کیف سے کہتے ہیں ، میری شادی کی عمر ہوچکی ہے، آپ مجھے اچھی لگتی ہیں، شادی کا ارادہ ہے۔ سلمان خان کی یہ باتیں سن کر کٹرینہ کیف ہنسنے لگتی ہے۔ دونوں فنکاروں کا یہ ویڈیو تھوڑا پرانا ہے، جسے سلمان خان کے فین کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں ایکٹر مذاق میں کٹرینہ کیف کو پرپوز کرتے دیکھ رہے ہیں۔ سلمان اور کٹرینہ کے اس پرانے ویڈیو کو بھی 82 ہزار سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ اسکے ساتھ ہی فینس اس پر خوب کمنٹ بھی کررہے ہیں۔

بتادیں کہ سلمان خان جلد ی فلم رادھے۔ یور موسٹ وانٹیڈ ہیرو میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں انکے ساتھ اداکارہ دیشا پٹانی اور رندیپ ہڈا بھی اہم رول میں ہے۔

Tags:

You Might also Like