Type to search

قومی

مغربی بنگال میں ‘امفان’ سے 72 کی موت، وزیراعلی نے معاوضہ کا کیا اعلان

کولکتہ،21مئی (ذرائع) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ طوفان امفان کی وجہ سے ریاست میں کم سے کم 72 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی سے متاثرہ ضلعوں کا دورہ کرنے اور تباہ ہوگئے علاقوں کی تعمیر نو کے لیے امداد فراہم کرنے کی ددرخواست کی۔ ممتا نے ہر ایک مرنے والے شخص کے خاندان کے رکن کے لیے 2 سے 2.5لاکھ روپے کے معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا اب تک ہمیں ملی رپورٹ کے مطابق ریاست میں طوفان امفان کی وجہ سے 72 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ دو ضلع شمالی اور جنوبی 24 پرگنا پوری طرح سے تباہ ہوگئے ہیں۔ ہمیں ان اضلاع کا پھر سے تعمیر نو کرنا ہوگا۔ میں مرکزی حکومت سے ریسات کو ہرممکن مدد دینے کی درخواست کرونگی۔

Tags:

You Might also Like