Type to search

ٹی وی اور فلم

سائبرآباد عصمت ریزی کیس : اداکارہ وحیدہ رحمان نے کہا، عصمت ریزی کرنے والوں کو عمر قید ملنی چاہیئے

فلمی ڈسک،9ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذرے زمانے کی بالی ووڈ اداکارہ وحیدہ رحمان کا ماننا ہے کہ عصمت ریزی کے معاملے میں ملزمین کو عمر قید نہیں بلکہ زندگی بھر جیل کی سزا ملنی چاہیئے۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد میںایک خاتون وٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ عصمت ریزی کیےجانے کے بعد جلا دینے کے واقع اور اسکے بعد واقع کے ملزمین کی پولیس انکاؤنٹر میں ہوئی موت کے بارے میں کہی ہے۔

جب وحیدہ سے سائبرآباد میں ہوئے عصمت ریزی اور اسکے بعد ہوئے انکاؤنٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، میری نجی رائے ہے کہ عصمت ریزی جیسے جرم معافی کے قابل نہیں ہے۔ لیکن مجھے ایسا بھی ماننا ہے کہ ہمیں کسی کی زندگی کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہمیں عصمت ریزی کرنے والوں کو پوری زندگی کے لیے جیل میں ڈال دینا چاہیئے۔ انہوں نے آگے کہا، ہمیں ایسے معاملے میں قانونی کروائی کو فالوں نہیں کرنا چاہیئے۔ کیونکہ جب وہ رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں تو انکے خلاف کیس ہی درج کیوں کیا جائے ؟ ایسا کرکے آپ عوام کا پیسہ برباد کررہے ہیں۔ اس لیے بنا کسی قانونی کروائی کے ایسے لوگوں کو زندگی بھر کے لیے جیل میں ڈال دینا چاہیئے۔

Tags: