Type to search

وائرل

امریکہ ۔ 22 کلومیٹر پیدل کام پر جاتی تھی لڑکی، تاکہ کار خرید سکے، گراہک نے تحفے میں دی کار

امریکہ،2نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیکساس کے گیلویسٹن میں واقع ڈینس ریسٹورنٹ کی ایک ویٹر کار کو خریدنے کے لیے روز پیسے بچاتی تھی ۔ اسکے لیے ایڈرینا ایڈورڈس گھر سے ہوٹل اور ہوٹل سے گھر تک کہ 22 کلومیٹر پیدل ہی طے کرتی تھی۔ اس دوران اسے پانچ گھنٹے لگتے تھے۔

‘I FEEL LIKE I’M DREAMING.’ This Galveston woman walked 14 miles to and from work. That all changed after two customers changed her life. After serving the couple, they returned with a car. Watch the perfect pre-Thanksgiving story only on @abc13houston at 6pm. pic.twitter.com/EnUlXxrsKb

— Nick Natario (@NickABC13) November 27, 2019

یہ بات منگل کو ٹیکساس کے ایک جوڑ ے کو پتہ چلا، یہ گراہک ریسٹورنٹ میں بریک فاسٹ کرنے آئے تھے، انہوں نے ویٹر ایڈرینا ایڈورڈس کا خواب پورا کرنی کا سوچا، دونوں گراہک بل ادا کرکے چلے گئے۔ لیکن ڈنر کے وقت دونوں پھر ریسٹورنٹ پہنچے، تب انکے ہاتھ میں کار کی چابی تھی۔

کار کی قیمت میں دوسروں کی مدد کریں

ان گراہکوں نے بتایا ، ہم نے ڈنر کے بعد ایڈرینا ایڈورڈس کو گاڑی کی چابی سونپ دی، کار دیکھ کر ایڈرینا ایڈورڈس کی آنکھیں خوشی سے بھر آئی۔  خاتون گراہک نے کہا، اسے یہ تھینکس گیونگ لگا ہوگا، لیکن میں نے اسے میری کرسمس کہا، اس سے کہا بھی کہ وہ جب کبھی اسکی قیمت ادا کرنا چاہے تو دوسروں کی مدد کریں۔

خاتون نے کہا، میں ہر دو گھنٹے میں کار کا خواب دیکھتی تھی۔ گھر کی کھڑکی سے جب بھی باہر کی طرف دیکھتی، تو لگتا وہاں ایک کار کھڑی ہے۔ پھر جب میں نے دیکھا، کار کی ضرورت دوسروں کو مجھ سے زیادہ ہے، تب میں نے ایسے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے بارے میں سوچا، پچھلے سال الباما میں بھی 32 کلومیٹر دور سے صیح وقت پر آفس آنے والے شخص کو اسکے باس نے کار گفٹ کی تھی۔