Type to search

تعلیم اور ملازمت

سی ٹیٹ 2020 امتحان کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

ایجوکیشن ڈسک،24فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سی ٹیٹ 2020: سنٹرل ٹیچر اہلیت ٹیسٹ 2020 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ خواہش مند اور اہل امیدوار اب 2 مارچ تک رجسٹریشن کر سکیں گے۔ پہلے 24 فروری یعنی آج رجسٹریشن کا عمل بند ہونے والا تھا ۔ بتادیں کہ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے سی ٹیٹ کے 14ویں ایڈیشن کا انعقاد 5 جولائی 2020 کو کیا جائے گا۔ سی ٹیٹ امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جون کے تیسرے ہفتہ میں جاری کردیا جائے گا۔ امیدوار اپنا ایڈمیٹ کارڈ سی ٹیٹ کی آفیشل ویب سائٹ ctet.nic.in پر جاکر ایڈمیٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ امیدواروں کو اپنا ایڈمیٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درخواست نمبر اور تاریخ پیدائش اندراج کرنا ہوگا۔

آپ کو بتادیں کہ سی بی ایس ای ہر سال دو بار سی ٹیٹ امتحان منعقد کرتا ہے۔ پہلے امتحان جولائی اور دوسرا دسمبر کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔ سی ٹیٹ امتحان میں 2 پیپر ہوتے ہیں۔ پیپر 1 ان لوگوں کے لیے ہوتے ہیں جو کلاس 1 سے 5 تک پڑھانا چاہتے ہیں۔ وہیں، کلاس 6 سے 8 تک کے لیے پیپر 2ہوتا ہے۔