Type to search

ٹی وی اور فلم

کرائم سیریز ‘ہاؤس آف سیکریٹس’ کا پوسٹر جاری ، راج کمار راؤ اہم رول میں

ہاؤس آف سیکریٹس

فلمی ڈسک،2 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر راج کمار راؤ اپنے انوکھے اسٹائل اور اداکاری کے  لیے جانے جاتے ہیں۔ جلد ہی ایکٹر راجکمار راؤ جلد ہی نیٹ فلکس کی ویب سیریز ہاؤس آف سیکریٹس ، دی براردی ڈیتھس میں نظر آئیں گے۔

یہ ویب سیریز حقیقی واقعات سے متاثر ہے، جس میں دہلی کے ایک خاندان کے 11 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔
اپنے ڈاکومنٹری سیریز کو لیکر اداکار راج کمار راؤ بھی بے حد پرجوش ہے اور انہوں نے اپنی نئی ویب سیریز کے پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

ہاؤس آف سیکریٹس کے پوسٹر کو راج کمار راؤ نے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ۔ دہلی کے ایک خاندان میں 11 موتوں کی سچی کہانی۔ واچ ہاؤس آف سیکریٹس ۔

کیونکہ دہلی پولیس چونکانے والی براری موتوں کے پچھے کے پیچیدہ حقائق کی جانچ کررہی ہے۔ اکتوبر 8 کو آرہا ہوں، صرف نیٹ فلکس پر۔

سال 2010 میں بنی فلم ’’ لو سیکس اور دھوکہ ‘‘ سے کیریئر کی شروعات کرنے والے راج کمار راؤ کی ویب سیریز کے اس نئے پوسٹر پر لوگوں کے ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بتادیں کہ راج کمار راؤ آخری بار فلم روحی میں نظر آئے تھے، جو کہ لوگوں کا دل جیتنے میں ناکام رہی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ ویب سیریز لوگوں کو کتنا پسند آتی ہے۔

سال 2013 میں کے پو چھے، کے لیے بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

اسی کے ساتھ فلم شاہد کے لیے انہیں بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

فلم شادی میں ضرور آنا میں راج کمار راؤ اداکارہ کریتی کھربندا کے ساتھ نظر آچکے ہیں۔

بتادیں کہ یکم جولائی 2018 کی صبح ، براری کے سنت نگر علاقے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی خودکشی کی سنسنی خیز خبر آئی۔ خودکشی کرنے والوں میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ ان میں 78 سالہ خاتون کے ساتھ 2 نابالغ بھی شامل تھے۔ جب پولیس گھر کے اندر پہنچی تو تمام 10 افراد کی لاشیں گرل سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

Tags:

You Might also Like