کرشمہ تنا کی کرائم ڈرامہ ویب سیریز اسکوپ کا ٹریلر جاری

ہنسل مہتا کی سیریز ‘اسکوپ’ کا ٹریلر ریلیز، لیڈ رول میں کرشمہ تنا
جانئے کون ہے صحافی جگنا وورا، اسکوپ میں جس کا کردار نبھا رہی ہے کرشمہ تنا
صحافی جیوترموئے ڈے قتل کیس پر بنی ہے ویب سیریز اسکوپ
فلمی ڈسک، 16 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہنسل مہتا کی آنے والی کرائم ڈرامہ ویب سیریز اسکوپ کا ٹریلر پیر کو ریلیز ہوگیا، کرشمہ تنا، پروسینجیت چیٹرجی، ہرمن بویجا کی اداکاری والی یہ سیریز دو جون کو نیٹ فلکس پر پریئیمر کے لیے تیار ہے-
ویب سیریز اسکوپ میں کرشمہ تنا ایک کرائم رپورٹر کا کردار نبھا رہی ہے- اس ویب سیریز میں کرشمہ لیڈ رول میں نظر آئیں گی، ٹریلر کو ناظرین کافی پسند کررہے ہیں- کرشمہ تننا سیریز میں صحافی جاگرتی پاٹھک کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اپنے ساتھی صحافی کے قتل کی ملزم بن جاتی ہے۔
View this post on Instagram
ٹریلر میں دیکھایا گیا کہ خبریں لکھنے والی صحافی جاگرتی پاٹھک (کرشمہ تنا)، پولیس، انڈرورلڈ اور میڈیا کے گٹھ جوڑ کی درمیان پھنسی ہوئی ہے- ایک فون کال واقعات کی ایک سلسلہ کو سیٹ کرتا ہے- ٹریلر میں کرشمہ تنا کے ایک بے حد کامیاب کرائم رپورٹر کے طور پر دیکھایا گیا ہے-
اسکوپ کی کہانی سال 2011 میں صحافی جیوترموئے ڈے کے قتل اور اس معاملے میں ملزم صحافی جگنا وورا کیس کی ہے۔ دو منٹ 46 سیکنڈ کے ٹریلر میں ہنسل مہتا کی اس سیریز نے شائقین کو لوٹ لیا۔
انکی صحافت کی لوگ خوب تعریف کررہے ہیں، ٹریلر دیکھ کر اتنا ہی سمجھ آتا ہے کہ کرشمہ کوا یک مرڈر کے الزام میں جیل میں بند کردیا جاتا ہے-
ویب سیریز اسکوپ حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے، اس میں کرشمہ کے علاوہ پروسینجیت چیٹرجی اور ہرمن بویجا بھی اہم رول میں ہے-
بتادیں کہ کرشمہ نے ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا تھا، اسکے بعد کرشمہ نے بالی ووڈ میں قدم رکھا-
کرشمہ تنا ایک بہترین اداکارہ ہے، اسکوپ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اس ویب سیریز میں کرشمہ تنا کی ایکٹینگ کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے-
ویب سیریز اسکوپ میں دیکھایا گیا ہے کہ چھوٹے شہر میں ایک صحافی کو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کرائم رپورٹنگ کی جاتی ہے، اس میں نیوز روم اور کرائم رپورٹس کی جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے-