Type to search

اسپورٹس

کرکٹر سریش رائنا نے کرائی گھٹنے کی سرجری

نئی دہلی/11اگسٹ(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سریش رائنا کی گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوئی ہے- رائنا کچھ مہینوں سے پریشانی کا سامنا کررہے تھے- نیوز ایجنسی اے این آئی نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے حوالے سے بتایا کہ سریش کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی اور انہیں ریکوری ہونے کے لیے 6-4 ہفتے لگ سکتے ہیں-

32 سال کے رائنا ہندوستان کے لیے 18 انٹرنیشنل ٹیسٹ ، 226 ونڈے اور 78 انٹرنیشنل ٹی 20 کھیل چکے ہیں- رائنا نے ٹیسٹ میں 768، ونڈے میں 5615 اور ٹی 20 میں 1605 رن کا اسکور بنایا ہے-

سریش نے سال 210 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا- 2015 میں وہ آخری بار آسٹریلیا کے خلاف اس فارمٹ کے میچ میں نظر آئے تھے-

Tags:

You Might also Like