Type to search

اسپورٹس

سچن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے چھٹے ہندوستانی

سپورٹس ڈسک/19جولائی(اردوپوسٹ) سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ، جنوبی افریقہ کے سابق تیزگیندباز آلن ڈونلڈ اور آسٹریلیا کی سابق خاتون کرکٹ کھلاڑی کیتھرین کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ۔ تینوں کھلاڑیوں کو لندن میں جمعرات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ سچن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے چھٹے ہندوستانی ہے۔ ان سے پہلے سنیل گواسکر، بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، انیل کمبلے اور راہل ڈراویڈ کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔
آئی سی سی ہال آف فیم کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے پانچ سال بعد شام کیا جاتا ہے۔ سچن نے نومبر 2013 میں ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ وہ 200 ٹیسٹ کھلنے والے اکلوتے کرکٹر ہے۔ سچن نے ٹیسٹ میں 15921 اور ونڈے میں 18426 رن بنائے ہیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچری لگانے والے پہلے کرکٹر ہے۔ ٹیسٹ میں انکے 51 اور ونڈے میں 49 سنچری ہے۔ سچن 2011 میں ورلڈ کپ جتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے۔
سچن نے کہا، آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہونامیرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ سبھی کھلاڑیوں نےکرکٹ کو بڑھانے اور اسکی مقبولیت میں شراکت دیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنا کام کیا ہے۔ سچن سے پہلے بیدی اور گواسکر کو 2009 ، کپل دیو کو 2010 ، کمبلے کو 2015 اور دراویڈ کو 2018 میں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like