Type to search

اسپورٹس

ہندوستانی بولر جھولن گوسوامی کی ہے مداح پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز

cricketer-kainat-imtiaz-becomes-fan-of-cricketer-jhulan-goswami

اسپورٹس ڈسک،21جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے چند سالوں میں جو کامیابی حاصل کی ہے۔ اسے سبھی لوگ تعریف کرتے ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کی ہر کھلاڑی میں الگ الگ صلاحیتیں موجود ہے۔ کوئی بلے بازی میں تو بولنگ میں ۔ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے مداحوں کی تعداد کسی مرد کرکٹر سے کم نہیں ہے۔ ایسے میں اب پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز نے کافی کم وقت میں خود کو ثابت کردیا ہے ۔2020 میں کائنات نے 18 سال کی عمر میں پاکستان کی خاتون ٹیم میں قدم رکھا تھا۔ حالانکہ کائنات کو اپنی جگہ ٹیم میں پکی کرنے میں تھوڑا وقت ضرور لگا ہے۔ بتادیں کہ کائنات نے اب تک 11ونڈے اور 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پاکستان کی خاتون ٹیم کی طرف سے کھیل چکی ہے۔ اس دوران ونڈے میں 9وکٹ اور 6 وکٹ ٹی 20 انٹرنیشنل میں لینے میں کامیاب رہی ہے۔ کائنات امتیاز کو پاکستان خاتون ٹیم کی سب سے فٹ کھلاڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

کرکٹر کائنات اپنے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کے لیے بھی خوب پسند کی جارہی ہے۔ بتادیں کہ کائنات امتیاز کے فین فالونگ لگاتار بڑھتے جارہی ہے۔ خاص کر اپنی ورک آوٹ کرتے ہوئے تصویر شیئر کرکے کافی سرخیاں بٹور رہی ہے۔

 

پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز ہندوستانی تیز گیند باز جولان گوسوامی کی سب سے بڑی فین ہے۔ کائنات نے کہا کہ انکا کرکٹر بننے کے پچھے جھولن گوسوامی ہی مثالی ہے۔ انکی گیند بازی کو دیکھ کر ہی انکے اندر بھی گیند باز بننے کی خواہش جاگی تھی۔ آئی سی سی نے ایک ویڈیو بھی انکے جنم دن پر شیئر کیا ہے جس میں وہ جھولان گوسوامی کو لیکر بات کررہی ہے اور کہا کہ 2005 کے ویمنز ایشیا کپ کے دوران انہوں نے جھولان کو گیند بازی کرتے دیکھا تھا جسکے بعد سے ہی کرکٹر بننے کی طرف پہلا قدم رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

Exist loudly 🖤

A post shared by kainat Imtiaz (@kainatimtiaz23) on

کائنات امتیاز نے گھریلو کرکٹ میں کئی ٹیموں کے لیے کپتانی بھی کرچکی ہے۔ انہیں ایک شاندار کپتان بھی مانا جاتا ہے۔ بتادیں کہ کائنات سال 2017 میں خاتون ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ رہی تھی۔ امید کی جارہی ہے کہ کائنات مستقبل میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بھی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ انکے اندر ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ غور طلب ہے کہ کائنات گیندبازی کے علاوہ بلے بازی بھی کرنے میں ماہر ہے۔

Tags:

You Might also Like