Type to search

اسپورٹس

جہاں آرا بنگلہ دیشی کرکٹر : ویراٹ کوہلی کو کرنا چاہتی ہے کلین بولڈ

جہاں آرا عالم

اسپورٹس،،،،12 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جہاں آرا عالم تقریبا پچھلے ایک دہائی سے بنگلہ دیش خاتون کرکٹ ٹیم کا حصہ ہے- انہوں نے اپنا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر سال 2011 میں شروع کیا تھا اور تب سے وہ ونڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے ذیادہ وکٹ لینے والی خاتون کرکٹروں میں شمار ہے- اب 27 سال کی اس کھلاڑی نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو آوٹ کرنا چاہتی ہے-

جہاں آرا عالم کی پیدائش 1 اپریل 1993 کو بنگلہ دیش میں ہوئی- وہ دائیں بازو کی درمیانی درجے کی تیز بولر اور دائیں ہاتھ کی بیٹسمین ہے-

 ویراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بھی ہے اور انہوں نے سب سے ذیادہ میچ جتنے کے معاملے میں سال 2019 میں ویسٹ انڈیز دورے کے وقت ہی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو پچھے چھوڑ دیا تھا- ویراٹ کوہلی اس وقت آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں اور وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ وہ انڈین پریئمر لیگ میں سب سے ذیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں-

جہاں آرا عالم ان دنوں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کو قریب سے فالو کرتی ہے کیونکہ شکیب الحسن اس ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں- شکیب حیدرآباد کے ساتھ جڑنے سے پہلے کے کے آر کے لیے کھیلتے تھے- دنیا کے کئی گیندبازوں نے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ویراٹ کوہلی کے خلاف گیندبازی کرکے اپنی صلاحت کو پرکھنا چاہتے ہیں تو وہی جہاں آرا عالم کی بھی خواہش کچھ ایسی ہی ہے- اب جہاں آرا عالم نے کہا کہ میں ویراٹ کو آوٹ کرنا چاہتی ہوں- یہی نہیں انہوں نے آئی پی ایل کی اپنی سب سے پسندیدہ ٹیم ہے-

جہاں آرا عالم نے بتایا کہ کے کے آر انکی پسندیدہ ٹیم ہے، جبکہ وہ ایس آر ایس کو سپورٹ کرتی ہے کیونکہ شکیب بھائی اس ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں- آئی پی ایل کے اس سیزن میں شکیب نہیں کھلیں گے تو اس وجہ سے کے کے آر کو سپورٹ کرونگی- میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میں کے کے آر کو کیوں اتنا پسند کرتی ہوں، لیکن اس لیگ کی شروعات سے ہی اس ٹیم کے کافی پسند کرتی ہوں-