Type to search

اسپورٹس

دنیش کارتک نے آئی پی ایل کے انعقاد پر بی سی سی آئی کو دیی یہ تجویز

dinesh-karthik bcci ipl

اسپورٹس ڈسک،24(بھاشا) اب جبکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) تقریبا منسوخ ہوچکا ہے ، تو ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے دنیش کارتک نے بورڈ کے سامنے یہ مشورہ اٹھایا ہے۔ حالانکہ کارتک جیسے تجاویز فٹ بال کی دنیا میں بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ لیکن بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی اس تجویز کو مانتی ہے یا نہیں ۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان دنیش کارتک نے کہا ہے کہ انہیں خالی اسٹیڈیم میں ٹاپ لیول کرکٹ کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ بیشتر کھلاڑی ڈومیسٹک میچوں میں چند تماشائیوں کی موجودگی میں ہی کھیل کر بڑے ہوئے ہیں۔ کھیل مقابلوں کو کوویڈ19 وبا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کرانے کو لیکر سبھی کو الگ الگ رائے ہیں۔

کارتیک نے انسٹا چیٹ کے دوران انگلینڈ کے سابق گیندباز سے کمنٹیٹر بنے ایشا گوہ سے جمعرات کو کہا، ہم سے ذیادہ تر کھلاڑی گھریلو کرکٹ میں ناظرین کے بنا کھیلتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔

اس لیے یہ ہمارے لیے کچھ نیا نہیں ہونا چاہیئے۔ 34سالہ اس کھلاڑی نے کہا، یقینی طور سے یہ تھوڑا عجیب لگے گا ہم ناظرین کی عدم موجودگی میں کبھی بھی آئی پی ایل نہیں کھیلے ہیں۔ لیکن ہم گھریلو کرکٹ میں اس طرح کھیلے ہیں جب کوئی بھی ہمیں کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوتا تھا۔

Tags: