Type to search

اسپورٹس

ویسٹ انڈیز نے کھلاڑیوں، عملے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا اعلان کیا

اسپورٹس ڈسک،30مئی (بھاشا) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کوویڈ 19 وبا سے پیدا ہوئی مالی تنگی کی وجہ سے پوری ریجنل کرکٹ سسٹم میں فنڈ اور تنخواہ دینے میں عارضی طور سے 50 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ فنانشل اسٹریٹجک ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشوں کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ٹیلی کانفرنس میٹنگ کے بعد لیا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بیان میں کہا، اس وقت دنیا بھر میں کوئی بھی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلا جارہا ہے اور کافی غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے کہ باقاعدہ طور سے کرکٹ سرگرمیوں کب شروع ہونگی۔ دنیا بھر میں کوئی دیگر بین الاقوامی کھیل اداروں کی طرح کرکٹ ویسٹ انڈیز کو بھی آمدنی میں کافی نقصان ہورہا ہے اور ہمارے آپریشنوں پر بھی لمبے وقت تک اثر بھی پڑے گا۔

Tags:

You Might also Like