Type to search

قومی

عید 2020: کورونا وائرس کے بیچ عید، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا، تہوار کی چمک پھیکی نہیں پڑنے دیں گے

Indians will not go to Hajj this year says Mukhtar Abbas Naqvi

نئی دہلی،24مئی (اے این آئی) دنیا بھر میں پیر کو عید منائی جارہی ہے، لیکن کورونا وائرس سے پھیلی کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے پہلی بار ایسا ہوگا کہ عید اس بار بہت الگ ہوگی۔ ملک میں لگاتار پھیلتے وائرس اور اموات کے درمیان لاک ڈاؤن لاگو ہے۔ ایسے میں اس بار لوگ مسجدوں میں نماز پڑھنے نہیں جاسکیں گے۔ وہیں سوشل میڈیا ڈیسٹینسنگ اصول پر عمل کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے سے بھی دوری بنا کر رکھنی ہوگی۔

ایسے میں اس بار کی عید اجتماعی نماز پڑھنے ، ایک دوسرے سے گلے ملکر مبارکباد دینے اور ملنے جانے کی روایت کے بنا ادھوری ہی رہے گی۔

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کے روز کہا کہ اس بار کئ کی عید کافی الگ ہوگی۔ ایسا پہلی بار ہوگا جب لوگ اپنے گھروں پر ہی عید منائیں گے، انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس سے تہوار کی چمک پھیکی نہیں پڑنے دیں گے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں نقوی نے کہا، ایسا پہلی بار ہوگا جب ہم کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے عید اپنے گھروں میں منائیں گے۔ اور گھر پر ہی نماز پڑھیں گے۔ لیکن اس سے تہوار کی چمک پھیکی نہیں پڑنے دیں گے۔ ہم دعا کریں گے کہ ملک کو جلد سے جلد کوویڈ 19 سے چھٹکارا ملے۔