Type to search

بین الاقوامی

کوویڈ ۔19: نیویارک، نیو جرسی میں مرنے والوں کی گنتی کم ہونے کے ساتھ امریکہ میں بہتری کے آثار

US coronavirus

نیویارک،28اپریل (بھاشا) نیویارک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کو کل 337 لوگوں کی موت ہوئی۔ گورنر اینڈریو ایم کیومو نے مرنے والوں کی تعداد کی معلومات دی۔ امریکہ میں کوویڈ 19 کے مرکز رہے ریاست کے پچھلے ایک مہینے کے تاریخ میں مرنے والوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔

نیو یارک کے گورنر فلپ مرفی نے پیر کو وہاں 106 موت ہونے کی معلومات دی اور نیویارک ٹائمز میں چھپی ایک خبر کے مطابق یہ تعداد اسکی آدھی ہے جو دونوں ریاستوں میں مرنے والوں کی تعداد ٹاپ پر پہچنے کے وقت تھی۔ مہلک وائرس سے لڑنے کی جنگ میں دونوں ریاستوں کے پروگریس کرنے کے بعد کیومو اور مرفی نے آنے والے مہینوں میں ان ریاستوں کو پھر سے کھولنے سےمتعلق تفصیلات فراہم کرانے شروع کردیئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق کیومو نے کہا کہ 15مئی کے بعد، جب نیویارک میں بند سے متعلق حکم کی مدت ختم ہوجائے گی تب ریاست کے کچھ حصے جو کم متاثر ہیں، وہاں مینوفیکچرنگ اور پیداوار جیسے کام جوکھم والے صنعتوں کو کھولنا شروع کیا جائے گا۔ حالانکہ نیویارک کے کئی حصوں میں بند آگے بڑھایا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like