Type to search

قومی

دنیا کر رہی ہے کیرلا کی اس نرس کی تعریف

آسٹریلیا،13جون(ذرائع) آسٹریلیا میں کوویڈ 19 وبا سے لڑائی کے دوران سب سے آگے رہنے والی ایک ہندوستانی نرس راتوں رات اسٹار بن گئی ہے۔ دراصل میں سابق آسٹریلیائی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے سوشل میڈیا پر اس ہندوستانی نرس کو مبارکباد دی تھی۔

 

کیرلا کی رہنے والی شیرون ورگیسی کورونا کے دوران نرسنگ کا علامت بن گئی ہے۔ کوٹیم ضلع کے کرووپنتھرا کی رہنے والی 23 سال کی شیرون ولونگونگ کے اولڈ ایج کیئر میں رجسٹرڈ نرس ہے۔ انہوں نے گذشتہ سال ڈسمبر میں  ولونگونگ یونیورسٹی سے اپنی بیچلر آف نرسنگ پوری کی تھی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ٹھیک پہلے ایک نرس کے طور میں رجسٹر ہوئی تھی۔

 

وبا کے دوران ، شیرون نے ایک واٹس ایپ گروپ میں کچھ سکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے بارے میں بتانے کے بعد کہا تھا کہ وہ نرسوں، ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کے ساتھ فرنٹ لائن میں کام کررہی ہے۔ تاکہ مقامی رہائشی کے لیے ذیادہ سپورٹ ، پیار اور بہترین صحت کے نتائج دے سکیں۔

 

ویڈیو دیکھنے والے ایڈم گلکرسٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ شیرون ورگیسی کی مہربانی کو سن کر کافی خوش ہوئے۔ انہوں نے شیرون کو میں بے لوث کام کے لیے مبارکباد کہنا چاہتا ہوں۔ پورے آسٹریلیا ، ہندوستان کے ساتھ ساتھ شیرون کے خاندان کو بھی اس پر فخر ہوگا۔

 

ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت میں شیرون نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس نے جو چھوٹی ویڈیو کلپ پوسٹ کی ہے وہ پورے ملک کی توجہ اپنی طرف راغب کرئے گی۔ انہوں نے کہا ، “یہ وبا کے دوران ملک کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی طلبہ کے لئے آسٹریلیا کی تعریف ہے۔