Type to search

اسپورٹس

انگلینڈ کے کرکٹرز نے تنخواہ میں کٹوتی کی پیشکش کی

Covid-19 ECB

اسپورٹس ڈسک،5اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انگلینڈ کے مرد اور خواتین کرکٹرز نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے لیے اپنی تنخاوہ میں کٹوتی اور پانچ لاکھ پاؤنڈ دینے کی پیشکش کی ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں 20 فیصد کی کٹوتی کی تجویز رکھی تھی۔ ای سی بی پروفیشنل کرکٹروں کی تنظیم کے نمائندوں کےجواب کا انتظار کررہا تھا۔

پانچ لاکھ پاؤنڈ عطیہ مرد کرکٹروں کی تنخواہ میں 20 فیصد کٹوتی کے برابر ہے جبکہ خواتین کرکٹروں نے اپریل ، مئی اور جون کی تنخواہ میں کٹوتی کی تجویز رکھی ہے۔ کھلاڑیوں نے ایک بیان میں کہا، انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹروں سے بات چیت کے بعد ہم ای سی بی کو پانچ لاکھ پاؤنڈ عطیہ دینے پر راضی ہوئے ہیں۔

اس میں کہا گیا، اس کی تفصیل سے معلومات اگلے ہفتے دی جائے گی یہ کھلاڑیوں کی تنخواہ میں اگلے تین مہینے تک 20 فیصد کٹوتی کے برابر ہے۔ کچھ کرکٹر انفرادی طور پر بھی عطیہ کرچکے ہیں۔ جبکہ خاتون ٹیم کی کھلاڑی کپتان ہیدر نائٹ رضاکار کے طور پر نیشنل ہیلتھ سروس سے جڑ گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like