Type to search

قومی

مغربی بنگال میں 185 نرسوں نے کورونا کے خوف سے استعفیٰ دے دیا

کولکتہ،16مئی(ذرائع) مغربی بنگال کے دارالحکومت میں حال کے دنوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھنے کے بعد یہاں مختلف نجی ہاسپٹلوں میں نوکری کرنے والی منی پور کی کم سے کم 185 نرسوں نے استعفی دے کر اپنے آبائی ریاست کے لیے روانہ ہو گئی، ذرائع نے جمعہ کو یہ معلومات دی-

ایک نجی ہاسپٹل کے سینئر اہلکار نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا کے دوران پہلے سے ہی نرسوں کی کمی ہے اور ایسے میں ان نرسوں کے چلے جانے سے دقت بڑھ گئی ہے- اس نجی ہاسپٹل کی بھی نو نرسیں نوکری چھوڑ کر جاچکی ہے-

۔رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ دیگر شمالی مشرقی ریاستوں اور اڈیشہ میں بھی کافی تعداد میں نرسیں نوکری چھوڑ سکتی ہیں۔ اتنی تعداد میں نرسوں کے استعفی کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس دوران کچھ طبقوں سے نرسوں کے استعفوں کے معاملے میں مرکز سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کئے جانے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے اب تک 2461 لوگوں کے انفیکشن سے متاثر ہونے کا معاملے سامنے آئے ہیں اور 225 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے جبکہ 829 لوگ بھی ٹھیک ہوئے ہیں۔