Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس میں جاتے ہی ہوگیا ان مقبول جوڑوں کا بریک اپ

ٹی وی شو،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس جیسا شو بھلے ہی شہور شخصیات کو نام اور شہرت پانے، کیریئر بنانے کا شاندار موقع دیتا ہے۔ لیکن اسکے لیے انہیں کافی کچھ داؤ ر لگانا پڑتا ہے۔ اب دیکھے نہ ، بگ باس 13 کے حصہ رہی ہمانشی کھرانا کا انکے بوائے فرینڈ کے ساتھ بریک اپ ہوگیا۔ تو آج ہم آپ کو ایسےہی شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنکا بگ باس میں آنے کے بعد بریک اپ ہوا۔

اس لسٹ میں لیٹسٹ نام آتا ہے ہمانشی کھرانا کا۔ پنجاب کی ماڈل اور اداکارہ ہمانشی کھرانا شو میں جانے سے پہلے تک 9 سال کے تعلقات میں تھی۔ لیکن گھر کے اندر عاصم ریاض کو ان سے پیار ہوا۔ ہمانشی بھی ان کے لیے فیل کرنے لگی۔ بس ہمانشی کے بوائے فرینڈ نے ٹی وی پر ان دونوں کے درمیان جو بھی دیکھا۔ اس کے بعد بریک اپ کرلیا۔ حال ہی میں ہوئے ویکینڈ کا وار اسپیشل میں سلمان نے عاصم کو اس بارے میں بتایا تھا۔

اداکارہ سریشٹی روڈ بگ باس کے 12ویں سیزن کا حصہ تھی اور اس میں آنے سے پہلے وہ ایکٹر منیش ناگدیو کے ساتھ تعلقات میں تھی۔ لیکن نہ جانے کیا ہوا کہ سریشٹی روڈ کے گھر سے باہر آنے کے بعد دونوں کا رشتہ پہلے جیسا نہیں رہا اور بریک اپ ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ بگ باس کے گھر میں سریشٹی کی روہت سے قربت بڑھتی نزدیکیاں کی وجہ سے منیش نے ان سے بریک اپ کرلیا۔

سارہ خان اور علی مرچنت بگ باس کے چوتھے سیزن کا حصہ تھے۔ دونوں نے شومیں شادی بھی کی تھی۔ لیکن گھر سے باہر آتے ہی سارہ اور علی الگ ہوگئے۔

بگ باس میں جانے سے پہلے شرما اور دویا اگروال ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ حالانکہ پریانک پریانک یہی دعوی کرتے رہے ہیں کہ شو میں آنے سے کافی پہلے ہی وہ دویا سے  الگ ہوچکے تھے۔ لیکن میڈیا رپورٹس کچھ اور ہی کہتی ہے۔ خیر بگ باس میں حصہ لینے کے بعد پرینکا کی نزدیکیاں بینفشا سوناوالا کے ساتھ بڑھنے لگی۔ لیکن گھر سے باہر آنے کے کچھ وقت بعد ہی پریانک شرما کا بینفشا سوناوالا سے بھی بریک اپ ہوگیا۔

 بینفشا سوناوالا بھی بگ باس کے اسی سیزن کا حصہ رہی تھی۔ جس میں پریانک شرما تھے۔ وہ ورون سود کو ڈیٹ کررہی تھی۔ لیکن پریانک سے بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سے بینفشا سے بھی بریک اپ ہو گیا۔

بالی ووڈ ایکٹر امیت سادھ نے فلموں میں آنے سے پہلے ٹی وی میں کام کیا تھا۔ انہوں نے سال 2010 میں بگ باس کے پہلے سیزن میں حصہ لیا۔ اس وقت وہ اداکارہ نیرو باجوہ کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ لیکن ایک انٹرویو میں امیت سادھ نے بتایا تھا کہ گھر کے اندر انہیں معلومات دی گئی کہ نیرو باجوہ نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔ اس خبر سے وہ بری طرح ٹوٹ گئے تھے۔

اس لسٹ میں اب ایک نیا نام پارس چھابڑا کا جڑ سکتا ہے ۔ 13ویں سیزن کا حصہ پارس شو میں آنے سے پہلے سے اکانشا پوری  کے ساھ تعلقات میں ہے۔ لیکن حال ہی میں ویکینڈ کا وار قسط میں انہوں نے سلمان خان کے سامنے کہا کہ وہ اس تعلقات میں نہیں رہنا چاہتے اور گھر کے باہر جاکر بریک اپ کر لیں گے۔

Tags:

You Might also Like