Type to search

بزنس

ملک کا سب سے بڑا آن لائن گروسری شاپنگ پلیٹ فارم ۔ جیو مارٹ لانچ

JioMart launched

90 چھوٹے شہر میں پہلی بار کریں گے آن لائن گروسری شاپنگ
جیو مارٹ نے لاک ڈاؤن کے بیچ 200 شروں میں کی شروعات
مل رہی ہے %5 کی چھوٹ
بروکریج ھاوسیسز نے دیکھائی ہر جھنڈی


نئی دہلی،26مئی(پریس نوٹ) ریلائنس کے آن لائن گروسری شاپنگ پلیٹ فارم جیو مارٹ نے 200شہروں سے اپنی شروعات کردی ہے۔ اس کے لیے ایک ویب سائٹ https://www.jiomart.com لانچ کی گئی ہے۔ جس پر گراہک آرڈر دے سکتے ہیں۔ جن 200 شہروں سے جیو مارٹ نے اپنا آغاز کیا ہے ان میں سے 90 شہر پہلی بار آن لائن گروسری شاپنگ لیکر آیا ہے۔ جہاں امیزن 110 شہروں میں ڈلیوری کا وعدہ کرتا ہے۔ وہیں بگ باسکیٹ اور فلپ کارٹ بالترتیب 30 اور 26 شہروں تک ہی محدود ہیں۔ 200شہروں میں کاروبار کی شروعات کرکے جیومارٹ، ریٹیل سیکٹر میں ایک بری کھلاڑی کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

ملک میں جو 90 شہر آن لائن گروسری شاپنگ کے نقشے پر ابھرے ہیں، ان میں پنجاب کا کپور تھلہ، مدھیہ پردیش کے گنا اور ساگر ، ہریانہ کاپلول، راجستھان کے نوکھا اور بھونڈی،مغربی بنگال کاتاملوک، گجرات کے جونا گڑھ اور ہمت نگر اور مہاراشٹر کابوڈھانا شامل ہے۔ مہاراشٹرا سے ہی جیو مارٹ نے سب سے پہلے ممبئی کے پاس تین جگہوں نوی ممبئی ، کلیان اور ٹھانے میں اپنی خدمات کی شروعات کی تھی۔ پائلٹ پروجیکٹ پورا ہونے کے بعد اسے ملک کے باقی شہروں کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے۔

جیو مارٹ جلد ہی اپنی خدمات کی توسیچ کریگا۔ جس میں وہاٹس ایپ پر آرڈر اور نزدیک کے کیرانا اسٹور سے ڈلیوری شامل ہوگی۔ فیس بک کے ساتھ ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ملک کے 12 کروڑ کسانوں اور 3کروڑ کیرانہ دکان مالکوں کو جوڑنے کی بات کی تھی۔ منظم رٹیل سیگمینٹ میں غیر منظم کیرانا اسٹورز کا مرکب ہی جیو مارٹ کی خاصیت ہوگی۔

اپنے لانچ کیساتھ ہی جیو مارٹ مخالفوں سے دودو ہاتھ کرنے کو تیار ہے۔ جیو مارٹ پر بیشتر دستیاب چیزیں دوسری ایسے ہی پلیٹ فارمز سے 5فیصدی سستی ہیں۔ برانڈیڈ سامان کی قیمتیں بھی کچھ کم رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں کچھ آن لائن گروسری پلیٹ فارمز میں ڈلیوری میں 5 سے 7 دونوں کا وقت لگا رہی ہے۔
بروکریج ہاؤس کریڈٹ سوئس کی جیو مارٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق جیو مارٹ کے آنے سے پورے بھارت میں گراہکوں کو موجودہ کمپنیوں (بگ بیکٹ، گروفرس) کے بدلے ایک فائدے مند متبادل ملے گا کیونکہ سٹور میں کم گراہک آنے سے آن لائن کیرانے کے آرڈر میں برھوتری ہوئی ۔ ایک دیگر بروکریج ہاؤس سے ایل ایس اے نے ریلائنس کے شیئر کو 1753.38 روپے کے ٹارگیٹ کے ساتھ اپنی ’خرید‘ کی صلاح کو برقرار رکھا ہے۔

Tags:

You Might also Like