Type to search

ٹی وی اور فلم

رام گوپال ورما کی تھریلر فلم کورونا وائرس کا ٹریلر ہوا ریلیز

coronavirus-trailer

فلمی ڈسک،27مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے فلم کلائمکس کا ٹریلر ریلیز کرکے زبردست واپسی کی تھی- جسکے بعد انہوں نے اپنی آنے والی تھریلر ساؤتھ فلم کورونا وائرس کا ٹریلر ناظرین کے درمیان پیش کردیا ہے- فلم کا نام سننے کے بعد یہ تو پتہ چل ہی گیا ہوگا کہ آخر کار فلم کی کہانی کیا ہونے والی ہے؟

فلم کا ٹریلر ایک خاندان کے نیوز سننے کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جس میں اینکر حیدرآباد میں بڑھ رہے کورونا وائرس وبا کے بارے میں بات کررہا ہے اور کہے رہا ہے کہ اس وقت یہاں روکنا خطرے سے خالی نہیں ہے- اسکے بعد ٹریلر میں دیکھایا گیا ہےکہ کیسے یہ خاندان کورونا وائرس کی زرد میں آنے کے بعد اس بیماری سے جدوجہد کرتا ہے-

Tags:

You Might also Like