Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ میں بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے تمام تعلیمی ادارے اور تھیٹر

حیدرآباد،14مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے مد نظر اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاست میں 31 مارچ تک سبھی تعلیمی اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے وبا کو ذہن میں رکھتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے یہاں ہفتہ کو منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسی کے تحت حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے تحت سب سے پہلے احتیاطی طور پر اسکولوں کے ساتھ سینما گھروں اور شاپنگ مالس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اجلاس میں وزیر صحت ایٹیلا راجندر ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اگلے چار دن میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ختم ہونے والے ہیں ایسے میں حکومت طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی امتحان جاری رکھنے کا سوچ رہی ہے۔ اسی طرح 19 مارچ سے شروع ہورہے دسویں کے امتحان بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ ملک بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے دہلی، جموں کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، اترپردیش، بہار، مہاراشٹرا سمیت کئی ریاستوں میں تعلیمی اداروں اور سینما ہال و شاپنگ مالس کو 31 مارچ تک بند کردی گئی ہے۔

(Photo: @TelanganaCMO on Twitter)فوٹو:

 

Tags:

You Might also Like