Type to search

قومی

ملک بھر میں 31مارچ تک نہیں چلیں گے ٹرین، کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ریوئے کا بڑا فیصلہ

حیدرآباد،22مارچ(ذرائع) کورونا وائرس کو خطرے کو دیکھتے ہوئے ریلوئے نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ملک بھر میں 31مارچ تک مسافر ٹرینوں کی خدمات نہیں ہوگی۔ اس آرڈر سے صرف مال گاڑی کو چھوٹ دی گئی ہے۔ پی آئی بی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کو لیکر اٹھائے جانے والے قدم کے مدنظر انڈین ریلوئے نے پریمیم ٹرین، میل، ایکسپریس، مسافر، پیسنجر، کولکتہ میٹرو ریل، کونکن ریلوئے سمیت سبھی مسافر ٹرین خدمات کو 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ مضافاتی ریلوئے اور کولکتہ میٹرو ریل کی بہت کم خدمات 22مارچ تک چلتی رہے گی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ جو ٹرینیں 22مارچ کو صبح چار بجے سے پہلے اپنے سفر شروع کرچکی ہے وہ اپنے مقام تک جائیں گی۔ مسافروں کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنان کے لیے مال بردار ٹرینوں کی آمد ورفت جاری رہے گی۔ مسافر رد کی گئی سبھی ٹرینوں کا پورا ریفنڈ 21 جون تک لے سکتے ہیں۔
بتادیں کہ کورونا وائرس کو لیکر ملک میں لگاتار معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ ہندوستان میں اب تک وائرس سے 324 معاملے سامنے آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like