Type to search

بین الاقوامی

چین: ہوٹل میں رکھے گئے تھے کورونا وائرس کے متاثر افراد، عمارت کے گرنے سے 70 لوگ ملبے میں دبے

بیجینگ،8مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کے کوئانزو شہر میں ہفتہ کو ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے 70 لوگ ملبے میں دب گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس ہوٹل کا استعمال کورونا وائرس کے متاثرین کو الگ تھلگ رکھنے کے لیے کیا جارہا تھا۔ یہاں کی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجیان صوبے میں واقع 80 کمروں کے ہوٹل کی عمارت مقامی وقت کے مطابق شام قریب ساڑھے سات بجے گری۔ بعد میں بچاؤ عملے نے 33 لوگوں کو ملبے سے باہر نکال لیا ہے۔ نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق 70 لوگ اب بھی ملبے میں دبے ہیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ ہوٹل میں ان لوگوں کو رکھا گیا تھا جو وائرس سے متاثر لوگوں کے رابطے میں آگئے تھے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق بچاؤ اور امدادا کام کے لیے 147 رکنی عملہ کو بھیجا گیا ہے اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

Tags:

You Might also Like