Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس کا خوف، جاپان اولمپک کھیل ہوسکتے ہیں ملتوی

اسپورٹس ڈسک،ٹوکیو،3مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان کے اولمپک وزیر سیکو ہاشموتو نے منگل کو کہا کہ جاپان میں اس سال ہونے والے سمر اولمپک کھیلوں کو ملتوی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اولمپک اگر پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق 24 جولائی کو شروع نہیں ہوپاتے ہیں ، تو انہیں سال کے آخری میں بھی منعقد کیا جاسکتا ہے- یاد دلادیں کہ ٹوکیو اولمپک پر تیزی سے پھیل رہے کوروناوائرس کا خطرہ لاحق ہے- جسکی وجہ سے جاپان میں اب تک 12 لوگوں کی موت ہوچکی ہے- اور کئی کھیل مقابلے اور اولمپک سے جڑے ٹورنامنٹ ملتوی یا رد کردئیے گئے ہیں-

وزیر نے پارلیمنٹ میں تفصیل سے اس موضوع پر روشنی ڈالتی ہوئے کہا، اگر کھیلوں کو انعقاد سال 2020 کے دوران نہیں ہوپاتا ہے تو آئی او سی تبھی کھیلوں کو ملتوی کرسکتا ہے ، وجہ یہ ہے کہ اولمپک کے انعقاد کے معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کھیل مہاکمبھ 2020 کے دوران ہی منعقد کیا جاسکتا ہے اگر اسکا مطلب یہ نکالا جاسکتا ہے کہ کھیل تبھی ملتوی کیے جاسکتے ہیں اگ رانکا انعقاد کیلنڈر سال کے دوران نہ ہوپائے-

Tags:

You Might also Like