Type to search

بین الاقوامی

اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 133 لوگوں کی موت، 2.2 کروڑ ماسک کا دیا آرڈر

اٹلی،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین سے پھیلے مہلک کورونا وائرس سے اٹلی میں ایک دن میں 133 افراد کی موت ہوگئی، جس سے ملک میں مرنے والوں کی کل تعداد 366 ہوگئی۔ ایک دن میں انفیکشن کے 1،492 واقعات کے سامنے آنے کے بعد اٹلی میں دو کروڑ سے زیادہ ماسک آرڈر دیئے گئے ہیں۔ چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک اٹلی ہی ہے ، جہاں اموات کی تعداد بڑھ کر 366 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 7،375 ہوگئی ہے۔

سول پروٹیکشن ایجنسی نے کہا کہ زیادہ تر اموات شمالی اٹلی کے لومبارڈی خطے میں ہوئی ہیں۔ دریں اثنا ، اٹلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور لوگوں میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 2.2 کروڑ ماسک کے آرڈر دیئے ہیں۔
اٹلی نے اس خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے تحت ملک بھر کے تھیٹروں ، سینما گھروں اور میوزیم کو بند رکھنے کے احکام دیئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like