Type to search

بین الاقوامی

کورونا وائرس سے چین میں اب تک 2442 لوگوں کی موت، ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے کیا ووہان کا دورہ

بیجنگ،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین میں مہلک کورونا وائرس سے 97اور لوگوں کی موت کے بعد ہفتہ کو اس سے مرنے والوں کی تعداد 2442 ہوگئی اس درمیان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین نے اس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ووہان کا دورہ کیا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے بتایا کہ 31 صوبائی علاقوں میں ہفتہ کو اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2442 ہوگئی اور انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 76936 تک پہنچ گئی ہے۔

اس نے بتایا کہ موت کے 97 نئے معاملوں میں سے 96 لوگ ہوبائی صوبے کے تھے اور ایک شخص کی موت گوانگ دونگ میں ہوئی۔ وہیں وائرس کا انفیکشن کے 648 نئے معاملے سامنے آئے۔ سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا کی خبر کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہوبائی صوبے میں 630 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ این ایچ سی نے حالانکہ کہا کہ معاملوں کی تعداد میں گراوٹ آرہی ہے۔ ژنہوا کی خبر کے مطابق ہفتہ کو 2230 لوگوں کو علاج کے بعد ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی۔ جو کہ اسی دن سامنے آئے نئے معاملوں کی تعداد سے کافی زیادہ ہے۔

Tags:

You Might also Like