Type to search

بین الاقوامی

چین میں سڑک پر چلتے چلتے گر کو شخص کی موت، کورونا وائراس کے خوف میں چین

چین،31جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کی زبردست دہشت ہے۔ یہ بیماری اب بے حد جان لیوا بن چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسے انٹرنیشنل ایمرجنسی اعلان کردیا ہے۔ پیر کو ووہان میں چلتے چلتے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ شخص ہاسپٹل سے کچھ دورپہلے ہیگر پڑا اور اسکی موت ہوگئی۔ طبی اہلکار شخص کے موت کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ بتادیں کہ ووہان سے ہی کورونا وائرس پھیلا ہے۔ پوری دنیا کے 18 ملکوں میں اس بیماری نے اپنے پیر پھیلا دیئے ہیں۔ ہندوستان کے کیرلا میں اب تک اس بیماری سے متاثر ایک لڑکی ملی ہے۔

چین میں اب تک اس بیماری سے 213 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اور قریب 8ہزار لوگ اس بیماری کی زرد میں ہے۔ اس بیماری کے مریض 82 معاملے 18 ملکوں میں ملے ہیں۔ صورتحال کی سنگین ہوتے دیکھ انداز اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسانوں سے انسانوں میں پھیل رہا یہ وائرس تیزی سےاپنے پاؤں پھیلا رہا ہے۔

پیر کو چین کے ووہان صوبے میں ایک تصویر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دراصل فیس ماسک پہنے ایک بزرگ شخص ووہان کے ایک ہاسپٹل کے قریب والی سڑک پر مردہ پایا گیا۔ حالانکہ شخض کی موت کس وجہ سے ہوئی اسکی جانچ کرتے دیکھے۔ بتادیں کہ ووہان سے ہی یہ بیماری پورے چین اور پھر دنیا کے دیگر ملکوں میں پھیلی ہے۔

Tags:

You Might also Like