Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں کرونا وائرس۔آئی آئی آئی ٹی ایچ نے سالانہ شوکیس 2020ملتوی کردیا

حیدرآباد۔5مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)حیدرآباد میں کرونا وائرس کے معاملات کے سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل انسٹی ٹیوشن آف انفارمیشن ٹکنالوجی حیدرآباد(آئی آئی آئی ٹی ایچ)نے اپنا سالانہ شوکیس 2020ملتوی کردیا۔ آئی آئی آئی ٹی ایچ کے ترجمان سنوری دت نے میڈیا سے کہا کہ آئی آئی آئی ٹی کے سالانہ نمائش کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا جارہا ہے ، اسکی عارضی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-

یہ پروگرام عوام کو آئی آئی آئی ٹی ایچ کے طلبہ اور فیکلٹیز کو حالیہ تحقیقی اقدامات سے واقف کروانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ادارہ کورونا وائرس کے خلاف تمام احتیاطی اقدامات کر رہا ہے جیسا کہ حکومت نے بتایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، “ہم طلبہ میں شعور پیدا کرنے کے لئے ای میلز بھی بھیج رہے ہیں اور انہیں محتاط رہنے کے بارے میں کچھ نکات دیئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like