Type to search

بزنس

کورونا وائرس کا اثر شیئرمارکیٹ پر بھی: سینسیکس میں تقریبا 2000 پوائنٹس کی گراوٹ، نفٹی 500 پوائنٹس نیچے

بزنس ڈسک،9مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عالمی منڈیوں میں کساد بازاری کے رجحان کی وجہ سے ممبئی شیئر بازار کے سینسیکس انڈیکس میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران قریب 2000 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران کورونا وائرس کا اثر بڑھنے اور خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے بازار پر دباؤ دیکھنے کو ملا۔ عالمی سطح پر تیل بینچ مارک کروڈ مستقل قریب 30 فیصد گر کر 32.11 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ توانائی کی منڈی میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے درمیان قیمتوں کو قابو میں کرنے کو لیکر کوئی اتفاق رائے نہیں بن پانے اور اسکے بعد بڑے برآمد کنندہ سعودیہ عربیہ کی طرف سے قیممتوں کی جنگ شروع ہونےکے بعد یہ گراوٹ آئی۔

بی ای ایس سینسیکس میں گراوٹ کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا اور 30 شیئروں پر مبنی سینسیکس میں شروعاتی کاروبار کے دوران 1515.01 پوائنٹس یا 4.03 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی اور 36،061.61 پر آگیا۔ اسی طرح این ایس ای نفٹی 417.05 پوائنٹس یا 3.80 فیصد ٹوٹ کر 10،572.40 پر آگیا۔

Tags:

You Might also Like