Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ ایکٹر ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن کو ہوا کورونا وائرس

ہالی ووڈ ڈسک،13 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا قہر ہر طرف دیکھنے کو مل رہا ہے- تازہ معاملے میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام ہینکس اور انکی بیوی ریٹا ولسن کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں- آسکر ایوارڈ یافتہ ٹام ہینکس بے حد ہی جانا مانا نام ہے- ہندوستان میں بھی وہ اتنے پسند کیے جاتے ہیں اور مقبول ہے کہ ہندوستانی ایکٹر عامر خان کو بالی ووڈ کے ٹام ہینکس کہا جاتا ہے- ٹام اور انکی اہلیہ کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق انہوں نے خود کی- بی بی سی نے اداکار کے انسٹاگرام پوسٹ کے حوالے سے کہا کہ ہینکس 63 اور ولسن 63 نے کوئینز لینڈ میں سردی کی علامات کا سامنا کرنے کے بعد طبی مشورہ لیا۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں اُن کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ٹام کے بیمار ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ گولڈ کوسٹ آسٹریلیا کے میئر ٹام ٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہینکس میں کرونا وائرس کی آج صبح ہی تصدیق ہوئی ہے۔

ہینکس نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “ہمیں تھوڑی سی تھکان محسوس ہوئی ، جیسے ہمیں سردی ہوگئی ہو اور جسم میں بھی درد ہورہا ہے، ریٹا کو بار بار روک روک کر ٹھنڈ لگ رہی تھ- ہلکا بخار بھی تھا-