Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس کی وجہ سے اذلان شاہ کپ ٹورنامنٹ ملتوی

اسپورٹس ڈسک،3مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پیر کو اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے 29ویں سیزن کو اپریل کی جگہ ستمبر میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا – منتظمین کی طرف سے جاری بیان میں یہ معلومات دی گئی-

اس بیان کے مطابق اذلان کپ کا انعقاد ملائیشیا کے ایپوہ میں 11 سے 18 اپریل تک ہونا تھا لیکن اب یہ ٹورنامنٹ 24 ستمبر سے تین اکتوبر تک ہوگا، غور طلب ہے کہ مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے اس سے پہلے بھی کئی کھیل منسوخ اور ملتوی ہوچکے ہیں- اسکی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 3000 سے ذیادہ لوگوں کی جان گئی ہے اور 86000 سے ذیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں- کورونا وائرس کی لیپٹ میں تقریبا 37 ملک آچکے ہیں- ملائشیا میں بھی یہ وائرس پھیل چکا ہے- وہاں 25 لوگوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-

Tags:

You Might also Like