Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کورونا وائرس سے جنگ میں آئی آگے، سی ایم ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ کا عطیہ دیا

فلمی ڈسک،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبائی امراض کو لیکر دنیا بھر میں لڑائی جاری ہے۔ ہندوستان میں ابھی 21 دن کا لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ایسے میں فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ بھی مدد لیکر سامنے آرہے ہیں اسی سلسلہ میں ایک نام اکشرا سنگھ کا جڑ گیا ہے۔ جنہوں نے آج ویزارعلی ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ کا چیک دیا ہے۔ انہوں نے اس چیک کی تصویر بھی شیئر کی ہے اور کہا کہ کوویڈ 19 وبائی امراض نے کئی زندگیاں کو روک کر رکھا دیا ہے۔ اس مشکل دور میں میں بہار کے لوگوں کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ دے رہی ہوں۔ میری طرف سے یہ ایک چھوٹی مدد ہے۔
آپ کو بتادںی کہ کورونا وائرس وبائی امراض میں بھوجپوری انڈسٹری سے مدد کو آگے آنے والی اکشرا سنگھ پہلی اداکارہ بن گئی ہے ۔ اب تک اس انڈسٹری سے کسی اداکار، اداکارہ اور دیگر لوگوں نے کوئی مدد نہیں کی ہے۔ اکشرا نے کہا کہ بہار میں حالانکہ ابھی معاملے کم ہے۔ لیکن حکومت پوری طرح سے چوکس ہے۔ میں بھی اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں، اس لیے میں اپنی طرف سے چھوٹی سی مدد کررہی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہم مل کر لڑیں گے اور اس وبائی امراض کو جلد ہی ختم کردیں گے۔
اکشرا نے کہا کہ گھر میں رہنا اور صاف صفائی رکھنا ہی ہمارے لیے آپشن ہے۔ اس لیے حکومت کے ہدایت کو فالو کریں۔

Tags:

You Might also Like