Type to search

وائرل

کورونا وائرس کا خوف، ہزاروں مرغیوں اور چوزوں کو زندہ دفنانے کا ویڈیو وائرل

بنگلور،13مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں ہزاروں لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور لاکھوں لوگ اس سےمتاثر ہے۔ بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے چکن کی قیموں میں بھی بھاری گراوٹ آرہی ہے۔ چکن کی کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے کرناٹک کے بیلاگوی اور کولار ضلع میں مرغی پالنے والے کسانوں نے اپنے فارم کی ہزاروں مرغیوں اور انکے چوزوں کو زندہ دفن کردیا۔ جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

دی نیوز منٹ کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے بیلاگوی اور کولار ضلع کے مرغی پالنے والے کسان نے اپنے فارم کی 6000 ہزار مرغیوں کو زندہ دفن کردیا۔ پولٹری فارم چلانے والے کسان نظر احمد نے بتایا کہ مرغیوں کی قیمت میں کورونا وائرس کی وجہ سے اتنی ذیادہ گراوٹ آئی ہے کہ ہمیں یہ قدم اٹھنا پڑا۔ پہلے چکن کی قیمت 50 سے 70 روپے کلو تھا جو اب 5 سے 10 روپے کلو رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد ایسی افواہ سامنے آرہی ہے کہ چکن کھانے سے بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ جسکے بعد سے بازار میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ نظیر نے مرغیوں کو دفن کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنایا۔

غور طلب ہے کہ کرناٹک میں کورونا وائرس سے پہلی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 76 سال کے بزرگ شخص سعودی عرب سے لوٹے تھے۔ جسکی ہندوستاتن میں موت ہوئی۔ ریاستی حکومت نے جمعرا تکو بتایا کہ اس شخص کے کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے کا شک تھا۔ جس وجہ سے پہلی موت کا واقع سامنے آیا۔

Tags:

You Might also Like