Type to search

قومی

مغربی بنگال میں ایک شخص کی موت، کورونا وائرس کی جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونے

کولکتہ،9مارچ(بھاشا، اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے اسپتال کے ایک علیحدہ وارڈ میں شریک ذیابیطس کے مریض نظرالحق کی اتوار کے روز موت ہوگئی۔ وہ ایک دن پہلے ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور کورونا وائرس سے انفیکشن کے امکان کے سبب اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حق کو بخار ، سردی اور نزلہ تھا۔
ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر اجے چکرورتی نے بتایا کہ اگرچہ ابھی نظرالحق کے خون اور تھوک کے نمونوں کی جانچ رپورٹ نہیں آئی ہے ، لیکن یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی موت ذیابیطس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ چکرورتی نے کہا ، “یہ شخص شدید ذیابیطس میں مبتلا تھا اور انسولین لے رہا تھا۔ وہ سعودی عرب سے وطن واپس آیا تھا اور پچھلے تین چار دن سے انسولین خریدنے کے لئے رقم نہیں تھی۔ وہ بخار ، سردی اور نزلہ میں بھی مبتلا تھا۔ اسے ہفتہ کو مرشد آباد میڈیکل کالج اور ہاسپٹل کے علیحدہ وارڈ میں شریک کرایا گیا تھا، جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

Tags:

You Might also Like