Type to search

قومی

کورونا وائرس وبا 2020 کے آخر تک 8.6 کروڑ بچوں کو غریبی میں دھکیل سکتی ہے:رپورٹ

coronavirus

اقوام متحدہ،29مئی (بھاشا) کورونا وائرس وبا سے پیدا ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے 2020 کے آخر تک کم سے کم اور درمیانی آمندی والے ملکوں میں غریب گھروں میں رہنے والے بچوں کی تعداد 8.6 کروڑ تک بڑھ سکتی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وائرس سے پوری دنیا میں 56،95،290 لوگو متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 3،55،692 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ یونیسف اور انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیف دی چلڈرن’ کے مشترکہ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا 2020 کے آخر تک 8.6 کروڑ اور بچوں کو خاندانی غربت میں دھکیل سکتی ہے۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اگر وبا کی وجہ سے ہونے والی مالی مشکلات سے خاندانوں کو بچانے کے لیے فوری کاروائی نہیں کی گئی تو کم اور درمیان آمدنی والے ملکوں میں قومی غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے بچوں کی کل تعداد سال کے آخر تک 67.2 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like