Type to search

قومی

کورونا وائرس : دہلی حکومت نے بایومیٹرک حاضری پر لگائی روک

نئی دہلی، 5 مارچ ( اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی حکومت نے محکمہ کے سربراہان ، خود مختار اداروں کو کورونا وائرس کے پھیلنے کی امکان کی وجہ سے بائیومیٹرک سے حاضری لگانے کے انتظام کو معطل کرنے کی جمعرات کو ہدایت جاری کی- ایک اہلکار نے بتایا کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر بائیومیٹرک حاضری کو روکنے کے لیے پرنسپل سیکرٹریوں ، سیکرٹریوں ، خودمختاراداروں اور میونسپل کارپوریشنوں کو ایک خط لکھا گیا ہے۔
دارالحکومت میں بایومیٹرک حاضری لگانے پر جمعرات کو روک لگا دی۔ دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، اسکولوں، کالجوں، دفتروں اور اسپتالوں کے حکام اور ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔ دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔ بایومیٹرک حاضری کے لئے آنکھوں اور ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاشبہ ہے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 معاملے سامنے آ چکے ہیں ۔ بتادیں کہ چین کے لئے سب سے بڑی پریشانی بن چکا كورونا وائرس ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے-

Tags:

You Might also Like