Type to search

بین الاقوامی

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 132 ہوئی، چھ ہزار معاملوں کی تصدیق

بیجنگ،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین میں مہلک کورونا وائرس کا قہر اس قدر بڑھتا جارہا ہے کہ اس سے 25 لوگوں کے مارےجانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جسکے بعد ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی ہے۔ قریب چھ ہزار لوگوں کے اسکی زرد میں آنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ وائرس انفیکشن اگلے 10 دن میں عروج پر پہنچ جائے گا جسکی وجہ بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوگی۔

چین کے محکمہ صحت نے چہارشنبہ کو بتایا کہ وائرس کے انفیکشن کے 5974 معاملوں کی تصدیق ہوگئی اور وائرس کی وجہ سے ہونے والے نمونوں کے 31 نئے معاملے منگل تک سامنے آئے تھے۔ حکومتی نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق ابھی تک کل 132 لوگ اس وائرس کے وجہ سے مارے گئے ہیں۔ اس نے کہا کہ منگل تک ہوبئی صوبے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 125لوگوں کی موت ہوگئی اور 3554 کی تصدیق ہوئی تھی۔

نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں میں سے 1،239 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور چین میں اسکے 9،239 معاملے سامنے آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like