Type to search

ٹی وی اور فلم

ریلیز ہوا قلی نمبر 1، کا ٹیزر

ممبئی،11اگسٹ(ایجنسی) ان دنوں بالی ووڈ میں ریمک فلم بنانے کا دور کافی تیز کے ساتھ چل رہا ہے۔ اور ساتھ ہی پرانی فلموں کو بھی پھر سے بنانے کا سلسلہ شروع ہوچکاہے۔ اسی کڑی میں اب گویندہ اور کرشمہ کپور اسٹارر قلی نمبر 1 فلم کاریمک بنانےجارہا ہے۔ ڈیوڈ دھون کے ڈائیرکشن میں بنی اس فلم میں 24 سال کے بعد اب ورون دھون اور سیف علی خان ۔ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نظر آئیں گی۔ فلم اگلے سال بعد 1 مئی 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے فلم کا پوسٹر اتوار کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کا مین پوسٹر 12 اگسٹ کو جاری کیا جائے گا۔ بتادیں کہ جب سے گویندہ اور کرشمہ کپور کی سپر ہٹ فلم قلی نمبر 1 کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا تبھی سے سب کے دماغ میں ایک ہی سوال تھا۔ کہ اب فلم میں کرشمہ کپور کے پاپا کا کردار یعنی قادر خان کا کردار کون نبھائیں گا۔ لیکن میکرس نے اس راز سے اب پردہ ہٹا دیا ہے۔ ڈیوڈ دھون نے قادرخان کی جگہ پریش روال کو چنا ہے۔

Tags: