Type to search

جرائم و حادثات

کے سی آر کے فارم ہاؤس پر کانسٹیبل نے خود کا ماری گولی

سدی پیٹ،16اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گجویل میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کے فارم ہاؤس پر ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ کے سی آر کے فارم ہاؤس پر تعینات 12ویں بٹالین کے کانسٹیبل وینکٹیشورلو نے اے کے 47 سے خود کو گولی مارلی۔ یہ واقع چہارشنبہ کی دوپہر کا ہے۔

سدی پیٹ کے پولیس کمشنر جوئل ڈیوس نے شک ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل وینکٹیشورلو نے شراب کے نشے میں خود کو گولی ماری۔ اسکی بیوی کے کہنے پر اسے واپس ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ متوفی نلگنڈہ ضلع میں ویلگونڈا منڈل کے چاڈا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ سی پی آفس نے بتایا کہ اس نے خود کو گولی ماری۔

پولیس نے بتایا کہ سال 2003 کے بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل ولی گنڈا کا تھا۔ گذشتہ دنوں اس نے ایک خاتون کو تشدد کیا تھا۔ اس معاملے میں اسے ڈیڑھ سال کے لیے معطل کردیا تھا۔ سروس میں وقت پرنہیں رہ رہا تھا۔ اسے پولیس کی گاڑی میں گھر بھیجا گیا تھا وہیں دو دن رہنے کے بعد وہ واپس یکم اکتوبر کو ڈیوٹی میں کے سی آر کے فارم ہاؤس پر تعینات ہوا تھا۔

Tags:

You Might also Like