Type to search

قومی

سوشل میڈیا پر 28 مئی کو کانگریس کی’اسپیک اَپ انڈیا‘مہم

نئی دہلی 27 مئی(ذرائع) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن سے دوچار لوگوں کو راحت دینے کی اس کی بات پر توجہ نہیں دے رہی ہے- اس لیے پارٹی نے جمعرات کو جنتا کی آواز حکومت تک پہچانے کے لیے اسپیک اپ انڈیا مہم چلانے کا فیصلہ لیا ہے جس میں 50 لاکھ سے ذیادہ کانگریس کارکن حصہ لیں گے-

کانگریس ترجمان اجے ماکن نے بدھ کو کہا کہ اس مہم کے تحت کانگریس کے کارکنان مختلف سوشل میڈیا ذرائع سے مرکز تک اپنی بات پہنچائیں گےاور عوام کی آواز سننے کے لئے مرکز سے اپیل کریں گے۔اس مہم کا آغاز جمعرات 28 مئی کو11 بجے سے ہوگا اوردو بجے تک سوشل میڈیا پر چلے گا۔