Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگاپور سے بیٹوں کے ساتھ کنسرٹ فار ہوپ، لیکر آرہے ہیں استاد امجد علی خان

فلمی ڈسک،28اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سرود نواز استاد امجد علی خان کورونا وائرس کے آوٹ بریک کی وجہ سے اس وقت اپنے بیٹوں کے ساتھ سنگاپور میں ہے۔ اب اس کورونا وبا کے درمیان استاد امجد علی خان اپنے فینس کے لیے کنسرٹ فار ہوپ، لیکر آرہے ہیں۔

یہ کنسرٹ سنگاپور کے وکٹوریہ ہال سے لائیو کیا جائے گا۔ جسے انکے فینس یوٹیوب پر لائیو انجوائے کرسکیں گے۔ اس کنسرٹ میں انڈین فیوژن اور سنگاپور ۔ چائنیز کلچر کا خوبصورت سنگم کو ملے گا۔ آپ کو یہاں بتادیں کہ 30 اپریل کو اس کنسرٹ کا پریمیر یوٹیوب پر کیا جائے گا۔

اس کنسرٹ میں سرود نواز اسد امجد علی خان کے ساتھ انکے بیٹے امان علی اور ایان علی بھی پرفارمینس کرتے دیکھیں گے۔ایشیائی سنگیت کا یہ سنگاپور چینی آرکیسٹرا آف کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں فینس کو خان صاحب کی طرح سے کمپوز کی گئی اور کچھ دیگر کلاسیکل دھن بھی سننے کو ملیں گی۔