Type to search

اسپورٹس

اشانت شرما نے بتایا کہ، تھوک پر پابندی لگانے سے کتنا بدل سکتا ہے گیند اور بیٹ کا کھیل

ishant-sharma not-to-use-of-saliva

اسپورٹس ڈسک،12جون(پی ٹی آئی) ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز اشانت شرما کا ماننا ہے کہ گیند کوچمکانے کے لیے استعمال کی جانے والی تھوک پر پابندی لگانے سے بلے باز حاوی ہونگے- اشانت نے کہا کہ مقابلہ منصفانہ ہونا چاہیئے، نہ کہ کسی ایک کی طرف پلڑا ذیادہ بھاری ہوجائے- آئی سی سی نے منگل کو کہا کہ اس نے کوویڈ 19 وبا کے مدنظر گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے-

ملک کے لیے اب تک 97 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایشنت شرما نے کہا کہ اگر گیند باز ٹیسٹ کرکٹ میں لال گیند کو چمکائے گا نہیں تو سوئنگ نہیں ہوگی اور اس سے بلے بازوں کو مدد ملے گی – اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں اشانت شرما نے کہا، اگر ہم لال گیند کو چمکائیں گے تو یہ سوئنگ نہیں کرتا ہے اور اگر یہ سوئنگ نہیں کرتا ہے تو یہ بلے باز کے لیے حقیقت میں آسان ہوجاتا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ مقابلہ منصفانہ ہونا چاہیئے، جس میں بلے باز حاوی نہیں ہونا چاہیئے-

 

تھوک کا استعمال اہم طور سے ایک نئی گیند پر کیا جاتا ہے، جبکہ پرانی گیند پر پسینہ کا استعمال کیا جاتا ہے جب گیند کو ریورس سوئنگ کراتے ہیں، لنکی پیسر ، جن کے نام 297 ٹیسٹ اور 115 ون ڈے وکٹ ہیں ، ان کا خیال ہے کہ باؤلرز کو یقینی کرنے کے لیے خاص خیال برتنے کی ضرورت ہوگی کہ وہ تھوک کا استعمال نہ کریں- کیونکہ یہ ایک پرانا عمل ہے- جسے بھولا پانا کسی کے لیے آسان نہیں ہے-

Tags: