Type to search

اسپورٹس

دولت مشترکہ کھیلوں میں 24 سال بعد لوٹے گا کرکٹ

دبئی،14اگسٹ(ایجنسی) کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن ( سی جی ایف) نے 2022 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمس میں خواتین ٹی20 کرکٹ کو شامل کرنے کامنگل کواعلان کیا۔ کامن ویلتھ گیمس یعنی دولت مشترکہ کھیل انگلینڈ کے برمہنگھم میں ہونے والے ہے۔ کامن ویلتھ گیمس کا انعقاد 2022 میں 27 جولائی سے سات اگسٹ تک کیا جائے گا۔ اس میں 18 کھیلوں میں قریب 45 ہزار اتھیلٹ حصہ لیں گے۔
کامن ویلتھ گیمس 2022 میں سبھی کرکٹ میچ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ اس میں 8 خواتین ٹیم حصہ لیں گی اور یہ اٹھ دنوں تک کھیلا جائے گا۔ سی جی ایف نے خواتین کرکٹ کے علاوہ بیچ والی بال اور پیرا ٹیبل ٹینس کو بھی کامن ویلتھ گیمس کےکھیلوں میں شامل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمس میں شامل کیا گیا ہے۔

Tags: