Type to search

ٹی وی اور فلم

دی کپل شرما شو، کی سوگندھا مشرا اور سنکیت بھوسلے نے کی منگنی

سوگندھا مشرا منگنی

ٹی وی ڈسک، 17 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کپل شرما کے کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” میں نظر آئی سوگندھا مشرا اور سنکیت بھوسلے نے منگنی کرلی ہے-

سوگندھا مشرا نے دی کپل شرما شو ، پر سنجے دت اور کئی فنکاروں کی ممکری کرنے والے ایکٹر سنکیت بھوسلے کے ساتھ منگنی کرلی ہے-

سوگندھا مشرا اور سنکیت بھوسلے نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ رومانٹک تصویریں شیئر کرکے منگنی کی خبر فینس کے ساتھ شیئر کی-

 

سوگندھا نے یہ تصویر شیئر کر کے لکھا، ہمیشہ کے لیے سولمیٹ سنکیت بھوسلے-

اس خبر سے فینس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے، پر ساتھ ہی وہ حیران بھی ہے، فینس سوچ رہے ہیں کہ آخر سوگندھا اور سنکیت بھوسلے کی لو اسٹوری کب شروع ہوئی؟

اس گڈ نیوز کے بعد فنس کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی سگندھا اور بھوسلے کو مبارکباد دے رہے ہیں-

سنگر نیہا ککڑ سے لیکر ٹونی ککڑ اور آکرتی شرما وہ دیگر کئی شخصیات نے آگے کی زندگی کے لیے اس نئے جوڑے کو نیک تمنائیں دی-

بتادیں کہ سوگندھا مشرا اور بھوسلے کا کئی موقعوں پر ساتھ نام جوڑا گیا، پر دونوں سے کسی سے بھی اپنے تعلقات عوامی نہیں کیے- اب منگنی کے ساتھ انہوں نے اس رشتے کو آفیشل کرلیا ہے-

 

سوگندھا اور بھوسلے آخری بار ساتھ میں سنیل گرور کے شو گینگس آف فلمستان میں نظر آئے تھے-

کون ہے سوگندھا مشرا
سوگندھا سنتوش مشرا کی پیدائش 23 مئی 1984 کو پنجاب کے شہر جالندھر میں ہوئی، انکے والدین سنتوش مشرا اور سویتا مشرا ہے- انہوں نے امرتسر ، پنجاب کی گرو نانک دیو یونیورسٹی اور اپیجا کالج آف فائن آرٹس ، جالندھر میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے موسیقی میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔

وہ ایک پلے بیک گلوکار ، ٹیلی ویژن پریزنٹر اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مزاح نگار ہیں۔
سوگندھا ایک پروفیشنل سنگر بھی ہے- اسکے ساتھ ایک بہترین کامیڈین بھی ہے- وہ کپل شرما اور سنیل گرور دونوں کے ساتھ کام کرچکی ہے-

سوگندھا نے اپنے کیرئیر کی شروعات ایف ایم 92.7 چینل پر آر جے کے طور پر کی- انہوں نے اپنے دادا شنکر لال مشرا سے کلاسیکل میوزک کی تربیت لی-

انہیں پہلی سال 2008 مرتبہ اسٹار ون کے ٹی وی ریالٹی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں نوٹس کیا گیا تھا-

سوگندھا نے سال 2014 میں آئی فلم ہیرو پنتی سے ڈیبیو کیا اور فلم میں شالو کا سپورٹنگ کردار ادا کیا-

سال 2011 میں سوگندھا نے سب ٹی وی پر نشر ہوئے شو ڈونٹ وی چاچو، سونی ٹی وی کے شو کامیڈی سرکس کا تانسین، کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے چھوٹے میاں بڑے میاں شوز میں کام کیا-

سال 2012 میں سوگندھا نے کامیڈی سرکس کے عجوبے، سال 2013 میں بال ویر، کامیڈی نائٹس وتھ کپل، جیسے کئی شوز کا حصہ رہی-

کون ہے سنکیت بھوسلے
سنکیت بھوسلے کی پیدائش 9 مئی 1988 کو ممبئی میں ہوئی- انکا پورا نام سنکیت دیپک بھوسلے ہے- وہ ایک مزاح نگار،ممکری آرٹسٹ اور ایکٹر ہے-

وہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے بہت سے اداکاروں کی آوازوں کو نقل کرتے ہیں-

وہ خاص طور پر سلمان خان اور سنجے دت کی نقل کے لئے مشہور ہیں۔
انہوں نے 2012 میں لاف انڈیا لاف سے ڈیبیو کیا، اور سال 2013 میں بگ ایف ایم 92.7 میں کام کیا ہے۔