Type to search

صحت

وزن کم کرنے میں اثر دار ہے کوکو پاؤڈر اور بھی ہے فائدے

ہیلتھ ڈسک،16اگسٹ(اردپوسٹ) بڑھتا وزن ہر کسی کو ٹینشن دینے والا ہوتا ہے- اسے کم کرنا بھی کافی مشکل کام ہوتا ہے- وزن کم کرنے کے لیے کئی ترکیبیں اپنانے انٹرنیٹ پر پڑھی اور دیکھے ہونگے- سب سے اچھا طریقہ ڈائٹ کنٹرول اور فیزیکل ایکیٹو رہنا ہے- اسکے علاوہ کچھ چیزیں ایسی بھی ہے جنہیں ڈائٹ میں شامل کرکے آپ بڑھتے وزن کو کنٹرول کرسکتے ہیں-

 

کوکو پاؤڈر سے کئی ساری لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں اور ان ڈشوں کو زیادہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے وہیں کوکو پاؤڈر اگر صحیح طریقے سے لیا جائے تو یہ آپ کا وزن کم کرسکتا ہے-کوکو پاؤڈر اور چاکلیٹ کو لوگ اکثر ایک ہی چیز سمجھتے ہیں لیکن دونوں الگ پراڈکٹ ہے-

 

کوکو بینس کو پس کر کوکو پاؤڈر بنایاجاتا ہے-یہ صرف پاؤڈر ہوتا ہے اس میں فیٹ اور چینی وغیرہ نہںی ہوتا- وہیں چاکلیٹ میں شوگر، کوکو بٹر جیسی چیزیں بھی ہوتی ہے- جو فیٹ بڑھاتی ہے- چاکلیٹ میں کوکو پاؤڈر کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی وہ اتنی زیادہ صحت مند مانی جاتی ہے-

 

آپ نے دیکھا ہوگا کہ فیٹنس ورک آوٹ کے پہلے ٹرینرس چاکلیٹ ڈرنکس بھی دیتے ہیں ایسا  اس لیے کیونکہ کوکو آپ کا میٹابولائز تیز کرتا ہے۔ اس سے موٹاپا تیز سے میٹابولائز ہوتا ہے-

کوکو کا دوسرا فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ آپ کا بلڈ پریشر کم کرتا ہے – ڈارک چاکلیٹ ہویا کوکو پاؤڈر دونوں ہی بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد کرتے ہیں- مانا جاتا ہے کہ کوکو میں جو فلوونویڈس ہوتے ہیں وہ بلڈ میں نائٹرک آکسائیڈ کے لیول کو بڑھاتے ہیں-

 

بلڈ پریشر کم کرنے کے ساتھ کوکو کچھ ایسے خصوصیات ہوتے ہیں جن سے ہارٹ اٹیک اور اسٹروک کا رسک کم ہوتا ہے-

اس ریسرچ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کوکو میں کچھ ایسے خصوصیات ہوتے ہیں جو موڈ اچھا کرکے ڈپریشن کے اثرات کو دور کرتے ہیں-

کل ملا کر دیکھا جائے تو کوکو اور کوکو رچ پراڈکٹ وزن کم کرنے کے ساتھ ہیلتھ کے لیے کئی طرح سے اچھے ہوتے ہیں-

Tags: