Type to search

تلنگانہ

کے سی آر نے کہا – لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں، نہیں دینا ہوگا گولی مارنے کا حکم

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد، 25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر پی ایم مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے 21دن تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت کو اسکا سختی سے فالو کیے جانے کے ہدایات دی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کو پرگتی بھون میں منعقد اجلاس سے کہا کہ اگر لوگ کورونا وائرس کو لیکر لاگو کی گئی بندی پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ایسی حالت میں سخت ہوسکتی ہے کہ ہمیں 24 گھنٹے کرفیو اور گولی مارنے کے احکام دینے پڑ سکتے ہیں۔ میں لوگوں سے گذارش کرتا ہوں کہ اس طرح کی صورتحال آنے نہ دیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آج منگل رات 12 بجے سے 21 دن کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا سائیکل توڑنے کے لیے یہ 21 دن ضروری ہے۔ اگر یہ 21 دن نہیں سنبھلے تو پھر کئی خاندان تباہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کو کرفیو کی طرح ہی سمجھے۔

پی ایم مودی نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہندوستان کو بچانے کے لیے، ہر شہری کو بچانے کے لیے آپ کے خاندان کو بچانے کے لیے گھروں سے باہر نکلنے پر پوری طرح پابندی لگائی جارہی ہے۔ ملک کے ہر ریاست کو ہر مرکزی زیر انتظام علاقہ ، گلی ۔ محلہ کو لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہ ایک طرف سے کرفیو ہی ہے۔ یہ جنتا کرفیو سے بڑھ کر ہے۔

Tags:

You Might also Like