Type to search

تلنگانہ

یاقوت پورہ میں سٹی ویلیفر اسوسی ایشن کی طرف فوڈ پاکیٹ کی تقسیم

حیدرآباد،11اپریل(پریس نوٹ) سٹی ویلیفر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج یاقوت پورہ رین بازار محلہ کے تمام افراد میں ماسک کی تقسیم اور فوڈ پاکیٹ اور رقم کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر اسوسی ایشن کے عہدیداران جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ، محمد کری خان اور محمد ظہر محمد عبدالہادی موجود تھے۔ اس موقع پر جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج لاک ڈاؤن کے باوجود یہ عملہ مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دیتا آرہا ہے۔اور اس نازک موقع پر اپنی جان کی پراوہ کیے بغیر یہ عملہ مسلسل صفائی کا کام انجام دے رہا ہے۔ اس لیے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم ان لوگوں کی ہمت افزائی کریں۔

جی ایچ ایم سی کے صفائی اسٹاف آسیا جو صفائی کا کام انجام دیتے ہیں وہ لوگوں کی ہمت افزائی کے لیے یہ پروگرام کیا گیا اور اس میں انہیں فوڈ پیکیج اور نقد رقم اور ماسک سٹی ویلیفر اسوسی ایشن کی طرف سے دیا گیا۔