Type to search

آٹو موبائل

سٹرون نے پیش کی دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار امی، صرف 1500 روپے ہر مہینے پر مل جائے گی

آٹو ڈسک،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فرانس کی آٹو موبائل کمپنی سٹرون نے ایک فل الیکٹرک کار امی سے پردہ اٹھایا ہے۔ جسکی قیمت بے حد کم ہے۔ یہ الیکٹرک کار کی دنیا میں انتلاب لاسکتی ہے۔ کمپنی سب سے پہلے اسے یوروپی بازار میں لانچ کرئے گی۔ سٹرون امی ایک چھوٹی سی کار ہے اور اسے لائٹ کواڈسائیکل کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ یعنی اس کار کو فرانس میں 14 سال کے بچوں اور یوروپ کے باقی حصوں میں 16 سال کے بچے چلا سکتے ہیں۔

یوروپ کے بازار میں اس 100 فیصدی الیکٹرک کار امی کی قیمت 6000 ڈالر (قریب 4.76 لاکھ روپے ) ہے۔ امی کار کا لک خوبصورت ہے اور اس میں دو لوگوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ جس سے بھیڑ بھاڑ والے شہروں کے لیے اسکا سائزمناسب مانا جاتا ہے۔ یہ امی ون کانسپٹ پر مبنی کار کا پروڈکشن ورژن ہے ۔ یعنی اس میں اور لانچ ہونے والی کار میں کوئی خاص فرق نہیں ہوگا۔ اس کار کو پچھلے سال جینیوا موٹر شو میں پیش کیا گیا تھا اور اس سال کے آخر میں یہ فرانس میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

اس کار کے پاور کی بات کریں تو اس چوکور میں 5.5 کے ڈبلیو ایچ بیٹری پیک اور 6 کے ڈبلیو موٹر ملتا ہے۔ فل چارجینگ پر یہ کار 70 کلومیٹر کی دوری طے کرسکتی ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Tags:

You Might also Like