Type to search

قومی

سی اے اے احتجاج: شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر یوپی کے تمام اضلاع میں 144 نافذ

لکھنؤ19ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اترپردیش میں جمعرات کو ریاست گیر احتجاج ہے۔ اسے لیکر پولیس انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ اسکے نپٹنے کے لیے حکمت علی بھی تیار ہوچکی ہے۔ اترپردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) او پی سنگھ نے لوگوں سے پرامن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے دھرنا پردیش کی اجازت نہیں ہے۔ پردیش حکومت نے اس دوران سردی کو دیکھتے ہوئے پردیش کے سبھی اسکول اور کالجوں میں دو دنوں جمعرات اورجمہ کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ڈی جی پی نے سنگھ نے ٹیوٹ کیا، 19 ڈسمبر 2019 کو پوری ریاست میں سیکشن 144 لاگو رہے گا اور کسی بھی جلسہ کے لیے کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ براہ کرم کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہ کرے۔ والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کاؤنسلنگ کریں۔

Tags:

You Might also Like